کراچی ڈکیتی میں مزاحمت پر باپ بیٹا جاں بحق شہریوں نے ایک ڈاکو مار دیا
واقعے کے بعد پولیس جائے واقعہ پر پہنچی تو مشتعل افراد نے ان پر بھی پتھراؤ شروع کردیا۔
ISLAMABAD:
عوامی کالونی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کے نتیجے میں باپ اور جوان سال بیٹے کی ہلاک کرنے والا ایک ڈاکو شہریوں کے تشدد سے ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے کی جان پولیس نے بچائی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی کی عوامی کالونی میں ایک شخص اور اس کا جوان سال بیٹا بینک سے طلائی زیورات لے کر نکلے ہی تھے کہ 2 موٹر سائیکل پر سوار4 ڈاکووں نے انہیں گھیر لیا۔ باپ اور بیٹے نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے انہیں فائرنگ کرکے ہلاک کرکے فرار ہونے کی کوشش کی، 2 ڈاکو تو فرار ہوگئے جبکہ 2 ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، جن میں ایک شہریوں کے غیض و غضب کا نشانہ بن کر ہلاک ہوگیا۔
شہریوں کی جانب سے دوسرے ڈاکو کی درگت جاری تھی کہ پولیس آن پہنچی، جس پر مشتعل افراد نے پولیس پر بھی پتھراؤ کردیا، پولیس نے مشتعل افراد کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا جب کہ پولیس دکان میں موجود ڈاکو کو اپنے ہمراہ لے گئی۔