طالبان سے مذاکرات آئین میں رہتے ہوئے کئے جائیں گے وزیراعظم نوازشریف

پاکستان کی مسائل کے حل کی کوششوں کے باوجود بھارتی سیاستدان ابھی تک پاکستان کیخلاف الزام تراشیوں میں مصروف ہیں،نوازشریف

سیکیورٹی ادارے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، نواز شریف فوٹو: فائل

WANA:
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم مذاکرات آئینی حدود میں رہتے ہوئے کیے جائیں گے۔


لندن میں نواز شریف نے برطانیہ کے نائب وزیر اعظم نک کلیگ سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ سیکیورٹی ادارے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں تاہم حکومت پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تمام متعلقہ اداروں کو مزید مضبوط کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ 3 سے 4 سال میں توانائی کے نئے منصوبے بجلی پیدا کرنا شروع کردیں گے جس سے ہزاروں میگاواٹ بجلی سسٹم میں آئے گی اور قیمتوں میں کمی ہوگی۔

نواز شریف نے برطانوی نائب ویزر اعظم کو تحفظ پاکستان آرڈیننس کے نفاذ سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر سے نمٹنے کے لئے تحفظ پاکستان آرڈیننس لائے۔ انہوں نے بھارت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سے تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ کوشش کی لیکن بدقسمتی سے بھارتی سیاستدان ابھی تک پاکستان کے خلاف الزام تراشیوں میں مصروف ہیں۔
Load Next Story