4 پیسرز کی شمولیت کا فیصلہ مبصرین اور شائقین کو حیران کرگیا

مینجمنٹ نے ہوم کنڈیشنز اور پچ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے بھی کسی اسپنر کی ضرورت کیوں محسوس نہیں کی۔

مینجمنٹ نے ہوم کنڈیشنز اور پچ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے بھی کسی اسپنر کی ضرورت کیوں محسوس نہیں کی۔ فوٹو؛ اے ایف پی

سری لنکا سے پہلے ٹیسٹ کیلیے قومی کرکٹ ٹیم میں 4 پیسرز کی شمولیت کا فیصلہ مبصرین اور شائقین سب کو حیران کرگیا۔


پہلے ٹیسٹ میں پچ پر زیادہ باؤنس نہ ہونے کے باوجود یاسر شاہ کو ڈراپ کرکے عثمان شنواری کو ڈیبیو کا موقع دیا گیا، محمد موسیٰ کو ڈراپ کیے جانے سے پیدا ہونے والا خلا پُر کرنے کے لیے نسیم شاہ کی واپسی ہوئی، محمد عباس اور شاہین شاہ آفریدی کو برقرار رکھا گیا۔

مبصرین کی بڑی تعداد اس بات پر جیرت کا اظہار کرتی رہی کہ آسٹریلیا میں یاسر شاہ کو میدان میں اتارنے والی مینجمنٹ نے ہوم کنڈیشنز اور پچ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے بھی کسی اسپنر کی ضرورت کیوں محسوس نہیں کی، شائقین بھی اس فیصلے پر خاصے حیران نظر آئے۔
Load Next Story