انگلینڈ ویمنز ٹیم کی دوسرے ایک روزہ میچ میں بھی پاکستان کو شکست
انگلینڈ کو 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے
دوسرے ایک روزہ میچ میں بھی انگلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو 127 رنز سے شکست دے دی۔
کوالالمپور میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو 127 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔
مہمان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے بیٹر نتالی سِوّر کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 327 رنز بنائے جب کہ جواب میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم 200 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
میچ میں 86 رنز بنانے اور 2وکٹیں حاصل کرنے پر کپتان انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم ہیتھر نائٹ کو پلیئر آف دی میچ کا انعام دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ 14دسمبرکوکنرارا اکیڈمی اوول میں کھیلا جائے گا۔