امین بلیدی اورشاہ جہاں کیخلاف چالان عدالت میں پیش کر دیا گیا
ملزمان نے پولیس افسرفواد اورہیڈکانسٹیبل الطاف حسین کو قتل کیا۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں لیاری گینگ وار کے اہم ملزم امین بلیدی اور رکن قومی اسمبلی شاہ جہاں بلوچ کے خلاف پولیس نے 2 پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کے مقدمے کا عبوری چالان پیش کردیا عدالت نے چالان منظور کرتے ہوئے مفرور ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کریں ۔
بدھ کو سی آئی ڈی پولیس کے انسپکٹر بضاعت نے پراسیکیوٹر عبدالمعروف کی منظوری کے بعد مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کیا، ملزمان کو سخت حفاظتی انتظام میں عدالت کے روبرو پیش کیا گیا، ملزمان پر الزام ہے کہ انھوں نے ہیڈ کانسٹبل الطاف حسین اور ایس ایچ او انسپکٹر فوادکو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، دریں اثنا احتساب عدالت نمبر 3 نے نیٹو کنٹینر چوری کیس میں ملوث 3 ملزمان آفاق احمد ، ایاز احمد اور ان کے والد فاروق کو21 نومبر تک کے لیے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھجوادیا ہے۔
ملزمان کی طرف سے فرحان خالق انور ایڈووکیٹ پیش ہوئے عدالت میں وکیل صفائی نے ملزم فاروق کے بارے میں بتایا کہ ملزم کی حالت انتہائی خراب ہے اور وہ عارضہ قلب میں مبتلا ہیں عدالت نے ملزم فاروق کو فوراً جیل اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا ملزمان قمر ٹریڈنگ فارورڈنگ کمپنی کے ملازم ہیں اور ان پر الزام ہے کہ انھوں نے نیٹو کنٹینر چوری کیے تھے۔