کراچی ٹیسٹ دلچسپ اور فیصلہ کن ثابت ہوگا ریاض احمد
کراچی ٹیسٹ اچھا مقابلہ ثابت ہوگا اور تماشائیوں کو لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا، ہیڈ کوریٹر نیشنل اسٹیڈیم
نیشنل اسٹیڈیم کے ہیڈ کوریٹر ریاض احمد نے کہا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں کراچی میں کھیلا جانے والا دوسرا میچ دلچسپ ثابت ہوگا اورفیصلہ کن رہنے کا قومی امکان ہے،
نیشنل اسٹیڈیم کے ہیڈ کوریٹر ریاض احمد کا کہنا تھا کہ 19 دسمبر سے شروع ہونے والے ٹیسٹ کے لیے مجموعی طور پرسات وکٹیں تیار کی ہیں، ان میں 4 پچز پریکٹس کے لیے بنائی گئی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ 10 برس کے بعد ہونے والے کراچی ٹیسٹ کے لیے بہترین وکٹ تیار کی جائے گی جس پر دلچسپ کرکٹ دیکھنے کو ملے گی جس سے شائقین سمیت سب ہی لطف اندوز ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بڑی خوش قسمتی کی بات ہے کہ سری لنکا 10 برس کے بعد اسی میدان میں مد مقابل ہوگی، میری کوشش ہے کہ ٹیسٹ کے لیے بہترین وکٹ تیار کروں، سپورٹنگ وکٹ کی تیاری کے لیے تمام اسٹاف بھر پور محنت کر رہا ہے،گراونڈ کو سرسبر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، مکمل طور پر گرین وکٹ اپنا رنگ دکھائے گی۔
ریاض احمد نے کہا کہ نئے سیزن کے آغاز پر فیلڈ میں ڈالی جانے والی مٹی سے میدان کی حالت بھی بہتر ہوگئی ہے اور سطح ہموار ہونے سے کھیل کا لطف بھی دوبالا ہو جائے گا، کراچی ٹیسٹ اچھا مقابلہ ثابت ہوگا جس سے تماشائیوں کو لطف اندوز ہونے کا بھی موقعہ ملے گا