قاضی احمد نہر میں سوفٹ چوڑا شگاف3گاؤں ڈوب گئے

دیہاتیوں کی نقل مکانی، سیکڑوں ایکڑ رقبے پر فصلیں زیر آب، آبپاشی عملہ اطلاع کے باوجود تاخیر سے پہنچا، متاثرین کااحتجاج

پانی کا ریلا 2 دیہات سونو بگھیو اور بلاول راہو میں بھی داخل ہو گیا اور کچے مکانات پانی میں ڈوب گئے۔

قاضی احمد کے علاقے نواب ولی محمد کے قریب ملواح شاخ میں آر ڈی 47 کے مقام پر سو فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا۔

جس کے نتیجے میں سیکڑوں ایکڑ رقبے پر گنا، کپاس، پیاز اور دیگر فصلیں زیر آب آگئیں۔ علاقے کے لوگوں نے محکمہ آبپاشی کو فوری طور پر اطلاع دی، لیکن آبپاشی عملے کے بروقت نہ پہنچنے کے باعث پانی کا ریلا 2 دیہات سونو بگھیو اور بلاول راہو میں بھی داخل ہو گیا اور کچے مکانات پانی میں ڈوب گئے۔




دیہاتی گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق فصلیں اور گھر زیر آب آنے سے ان کا کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے، جس کا ذمے دار محکمہ آبپاشی ہے جو اطلاع دینے کے باوجود کئی گھنٹے تاخیر سے پہنچا۔ بعد ازاں محکمہ آبپاشی کے عملے کے کئی گھنٹوں کی جدو جہد کے بعد شگاف کو بند کر دیا۔ نواب شاہ کے نامہ نگار کے مطابق روہڑی کینال سے نکلنے والی بڑی ملواح نہر میں شگاف پڑنے سے 3 گائوں عمر چانڈیو، سونو بھگیو اور بچو چانڈیو پانی کے ریلے کی لپیٹ میں آگئے۔
Load Next Story