سزا سنتے ہی مجرمان کی عدالت سے فرار کی کوشش ناکام

پولیس نے عدالت کا گیٹ بند کر دیا، بھاری نفری طلب،پانچوں گرفتار، جیل بھیج دیا گیا

ایڈیشنل سیشن کورٹ نے جرم ثابت ہونے پر5 مجرمان دس دس سال قید و جرمانے کی سزاسنا دی۔ فوٹو: فائل

قید کی سزا سننے کے بعد مجرمان کی عدالت سے فرار ہونے کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ بولا خان کے ڈاکٹر ٹیک چند پر فائرنگ کرکے انہیں زخمی کرنے کے مقدمہ میں ایڈیشنل سیشن کورٹ نے جرم ثابت ہونے پر5 مجرمان ملک بابر خان، ملک ہمایوں خان، ملک نصیر خان، رحمان برفت، گل خاصخیلی کو 6 مختلف کیسوں میں دس دس سال قید و جرمانے سزا سناتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا ۔




سزا سنتے ہی کمرہ عدالت میں موجود مجرمان نے اپنی گاڑیوں میں فرار ہونیکی کوشش کی جس پر عدالت میں موجود پولیس اہلکاروں نے عمارت کا مین گیٹ بند کر دیا اور مزید نفری طلب کر لی۔ جامشورو، کوٹری، سی آئی اے پولیس سمیت رینجرز کی بھاری نفری نے عدالت کو گھیرے میں لے کر مجرمان کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا۔ عدالت نے ڈاکٹر ٹیک چند پر فائرنگ کیس میں 2 ملزمان ملک علاو الدین اور ملک اکبر کو با عزت بری کرنے کا حکم بھی سنایا۔
Load Next Story