صنعتوں کا سال میں صرف ایک بار انسپیکشن ہوگا ای او بی آئی

ای او بی آئی کے کسی افسرکی جانب سے سال میں دو بار صنعتوں کادورہ کیا جائے تو اس کی اطلاع فراہم کی جائے۔

ای او بی آئی کے کسی افسرکی جانب سے سال میں دو بار صنعتوں کادورہ کیا جائے تو اس کی اطلاع فراہم کی جائے۔ فوٹو: فائل

ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹیٹیوشن نے کہا ہے کہ صنعتوں کا سال میں صرف ایک انسپیکشن ہوگا اورایک سال مکمل ہونے سے قبل انسپکشن کا کوئی قانون نہیں ہے۔

ای اوبی آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹرانور زبیری نے سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے اجلاس کے دوران کہا کہ ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹیٹیوشن نے صنعتکاروں پر واضح کیا ہے کہ ان کی صنعتوں کا سال میں صرف ایک انسپیکشن ہوگا اورایک سال مکمل ہونے سے قبل انسپکشن کا کوئی قانون نہیں ہے، لہذا ای او بی آئی کے کسی افسرکی جانب سے سال میں دو بار صنعتوں کادورہ کیا جائے تو اس کی اطلاع فراہم کی جائے تاکہ مطلوبہ کارروائی کی جاسکے۔


انہوں نے کہاکہ پینشن کے حصول کیلیے کارڈ اگرچہ ضروری نہیں لیکن ای او بی آئی کے ساتھ رجسٹریشن لازمی ہے لہٰذا پنشن کے حصول کے لیے رجسٹریشن نمبر کارگر ہوگا۔ اگر ورکر کی شراکت کی مدت میں کچھ ماہ کم رہ جائیں تو پنشن کے لیے اس کو اہل قرار دے دیا جاتا ہے۔

سائٹ ایسوسی ایشن کے سرپرست زبیرموتی والا نے اجلاس میں تجویز دی کہ جو صنعتیں گذشتہ 10ساں سے ادائیگی کررہی ہیں ان صنعتوں کو 10فیصد ریلیف دیاجانا چاہیے۔ اگر کرایہ دار جگہ خالی کرتا ہے اور ای اوبی آئی کو اس کی تفصیلات ارسال کی جائیں تواس کی رجسٹریشن منسوخ کی جائے۔

سائٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد سلیمان چاؤلہ نے کہاکہ سائٹ ایریا میں چھوٹی صنعتوں میں اضافہ ہورہاہے اور ان میں ای او بی آئی کے بارے میں آگاہی کا فقدان ہے۔
Load Next Story