پاکستان کی پہلی ویمنز کبڈی ٹیم بنانے کیلیے تیاریوں کا آغاز ہوگیا
کیمپ میں تربیت کے بعد پلیئرز کا انتخاب کیا جائے گا، منتخب اسکواڈ آئندہ ماہ بھارت میں ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گا۔
پاکستان کی پہلی ویمنز کبڈی ٹیم بنانے کے لیے تیاریوں کا لاہور میں آغاز ہوگیا۔
کیمپ میں تربیت کے بعد پلیئرز کا انتخاب کیا جائے گا، منتخب اسکواڈ آئندہ ماہ بھارت میں شیڈول ورلڈ انوی ٹیشنل ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گا۔ کیمپ میں شریک لڑکیوں کا کہنا ہے کہ پاکستانی خواتین کرکٹ، ہاکی ، اسکواش اور مارشل آرٹ میں انٹرنیشنل سطح کے مقابلوں کا حصہ بن سکتی ہیں تو کبڈی میں کیوں نہیں۔ انھوں نے کہاکہ بھارتی ٹیم خاصی مضبوط اور عالمی ایونٹس میں متعدد کامیابیاں سمیٹ چکی ہے،آئندہ ماہ شیڈول ایونٹ ہمارے لیے سیکھنے کا بہترین موقع ہوگا جو مستقبل میں کام آ سکتا ہے۔