قائمہ کمیٹی پوسٹل سروسز کو 10 سال میں61 ارب خسارہ
سیکریٹری کی عدم موجودگی کاسخت نوٹس، گزشتہ دور میں بھرتیوں کی تفصیلات طلب
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پوسٹل سروسز میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان پوسٹ کو گزشتہ 10 سال میں 61 ارب سے زائد کاخسارہ برداشت کرنا پڑا۔
چیئرمین کمیٹی میاں عتیق نے کہا کہ پاکستان پوسٹ کاحال بھی پی آئی اے جیسا ہو گیا ہے، قائمہ کمیٹی نے پاکستان پوسٹ سے گزشتہ دور میں ہونیوالی بھرتیوں کی تفصیلات بھی مانگ لی۔ سینیٹر میاں محمد عتیق شیخ کی زیر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے پوسٹل سروسز کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔
وزیر پوسٹل سروسز اور سیکریٹری پوسٹل سروسز کے کمیٹی میں عدم شرکت پر کمیٹی نے شدید برہمی کا اظہار کیا، چیئرمین کمیٹی میاں محمد عتیق نے کہاکہ وزیر پوسٹل سروسز کے اسٹاف سے رابطے کی کوشش کی گئی، وزیر پوسٹل سروسز اجلاس میں نہیں آتے، پتہ نہیں وزیر پوسٹل مراد سعید اس وزارت کو وزارت سمجھتے بھی ہیں کہ نہیں۔
سیکریٹری پوسٹل کمیٹی میں نہیں آئے کیا مجھے ان کیخلاف ایکشن لینا چاہیے، سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے کہاکہ اس کمیٹی کی اہمیت کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، اجلاس میں وزارت پوسٹل سروسز نے پاکستان پوسٹ کے خسارے اور ریونیو کے اعداد و شمار پیش کر دیے،اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 10 سال میں پاکستان پوسٹ کو61 ارب سے زائد خسارہ ہوا، سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے پوسٹل سروسز کا صورتحال پر اظہار تشویش کیا۔