کراچی میں بوندا باندی کے باعث سردی میں اضافہ

کوئٹہ کی جانب سے چلنے والی سرد ہواؤں کی باعث ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا

آج دن بھر مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات فوٹوفائل

شہر قائد میں صبح سے بادلوں نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں جب کہ شہر میں ہونے والی بوندا باندی سے سردی میں اضافہ ہوگیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے جب کہ کوئٹہ کی جانب سے ہلکی رفتار میں چلنے والی سرد ہواؤں کی وجہ سے ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن بھر شہر کا مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Load Next Story