پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ بغیر نتیجہ کے ختم

پاکستان کی جانب سے عابد علی اور بابر اعظم نے سنچریاں اسکور کیں

راولپنڈی ٹیسٹ کے 4 دنوں میں صرف 91 اوورز کا ہی کھیل ہوسکا ہے فوٹو: پی سی بی

QUETTA:
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ بغیر نتیجے کے ختم ہوگیا۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری دن سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز کے ساتھ اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔ دھننجیا ڈی سلوا نے اپنی سنچری مکمل کی اور سری لنکا نے اپنی اننگز 308 رنز ڈکلیئر کردی۔


پاکستان کی جانب سے شان مسعود اور عابد علی نے اننگز کا آغاز کیا لیکن پاکستان کی پہلی وکٹ 3 رنز پر ہی گر گئی، شان مسعود کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے جب کہ کپتان اظہر علی 36 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے عابد علی نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا اور سنچری بنائی جس کے بعد عابد علی ٹیسٹ اور ون ڈے ڈیبیو پر سنچری اسکور کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں، عابد علی نےمارچ 2019 میں ون ڈے ڈیبیو پر آسٹریلیا کے خلاف بھی سنچری بنائی تھی جب کہ عابد علی کا بھر پور ساتھ دیتے ہوئے بابراعظم نے بھی سنچری اسکور کی، پاکستان نے 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 252 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کے 4 دنوں میں بارش، گیلی آؤٹ فیلڈ اور خراب روشنی کے باعث صرف 91 اوورز کا ہی کھیل ہوسکا ہے، جس کی وجہ سے پہلا ٹیسٹ بے نتیجہ ختم ہونا یقینی ہے۔
Load Next Story