سی آئی ڈی کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں6ٹارگٹ کلر گرفتار
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے
سی آئی ڈی کے انسداد انتہا پسندی سیل نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے6ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
ملزمان ٹارگٹ کلنگ کی95سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں، تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی غلام شبیر شیخ اور ڈی آئی جی سی آئی ڈاکٹر کامران فضل کی ہدایت پر ایس ایس پی سی آئی ڈی انسداد انتہا پسندی سیل محمد اسلم خان نے ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں، سی آئی ڈی نے لانڈھی5نمبر پر بسم اللہ مارکیٹ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر محمد ساجد عرف ڈینجر اور عارف رضی عرف عرفو کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔
ملزمان کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے، سی آئی ڈی کی ٹیم نے جیکسن میں کسٹم ہائوس کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 4ملزمان سید محمد اقبال، محمد یونس ،محمد عامر اور صابر گل کو گرفتار کرلیا، ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے، ملزمان کے قبضے سے2کلاشنکوف،5 ٹی ٹی پستول،2 دستی بم اور ایک نائن ایم ایم پستول سمیت متعدد رائونڈ برآمد کیے گئے۔
ملزمان لانڈھی، کورنگی، سعید آباد، زمان ٹائون، ابراہیم حیدری، پیرآباد، شاہ فیصل کالونی، بغدادی اور دیگر علاقوں کی پولیس کومقدمات میں مطلوب تھے، ملزمان مخالف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے قتل میں بھی ملوث ہیں، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، سی آئی ڈی نے ملزمان کیخلاف مقدمات اسلحہ آرڈیننس ، پولیس مقابلہ ، ایکسپلوزو ایکٹ اور دیگر کے تحت درج کرلیے ہیں۔