بھارت سے آبی تنازعات پاکستان کا عالمی بینک سے رجوع کرنے کا فیصلہ وفد امریکا روانہ
وفد متنازع کشن گنگا اور ریتلے ڈیموں پر ثالثی عدالت کی تشکیل اور سندھ طاس معاہدے پر مکمل عمل درآمد پر زور دے گا
پاکستان نے بھارت کے ساتھ آبی تنازعات کے حل کیلیے ایک مرتبہ پھر ورلڈ بینک سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کا اعلی سطحی وفد امریکا روانہ ہو گیا ہے جہاں وفد ورلڈ بینک حکام کے ساتھ سندھ طاس معاہدے پر مکمل عملدرآمد کرانے کے لیے مذاکرات کرے گا۔ ذرائع کے مطابق ورلڈ بینک سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد کا گارنٹر ہے، وفد انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ اور اٹارنی جنرل آفس میں عالمی مذاکراتی یونٹ کے سربراہ احمد اسلم کی قیادت میں مذاکرات کریگا، عالمی بنک کے ساتھ متنازعہ کشن گنگا اور ریتلے ڈیموں کی تعمیر کا معاملہ اٹھایا جائے گا، بھارت دونوں ڈیموں کیلیے بڑی جھیلیں بنانے کا خواہاں ہے۔
پاکستان کا موقف ہے کہ ایسا کرنا سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے، ذرائع کے مطابق عالمی بنک کے ساتھ مذاکرات میں پاکستانی وفد ثالثی عدالت کی تشکیل پر زور دے گا،جبکہ بھارت غیر جانبدار ماہر کا تقرر چاہتا ہے۔