پاکستانی نژاد نومنتخب برطانوی ارکان پارلیمان کا کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کا اعلان

برطانوی انتخابات میں منتخب ہونے والے 15 پاکستانی نژاد ارکان پارلیمان میں 9 کشمیری ہیں

پاکستانی نژاد نومنتخب برطانوی ارکان پارلیمان کا کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کا اعلان ۔ فوٹو: فائل

برطانوی پارلیمان کے نو منتخب ارکان نے اعلان کیا ہے کہ وہ کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد میں ان کی بھرپور حمایت کریں گے۔


لیبرپارٹی کے رکن پارلیمنٹ افضل خان نے ایکسریس ٹریبیون سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے باسیوں کے حقوق کیلیے آواز اٹھائیں گے، انھوں نے کہا کہ وہ کشمیری عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم نو منتخب ارکان پارلیمان اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں ان کی تحریک کی حمایت کریں گے،رکن پارلیمنٹ خالد محمود نے کہا کہ دنیا کو اب کشمیریوںکی آواز سننی ہو گی جن کی جدوجہد اقوام متحدہ کی قراردادوں کے عین مطابق ہے۔

لیبر پارٹی کی یاسمین قریشی نے کہا کہ وہ برطانوی پارلیمان کے اندر اور باہر مقبوضہ جموں و کشمیر کے رہنے والوں کی آواز بنیں گی،مشرقی بریڈفورڈ سے منتخب لیبر رکن پارلیمنٹ عمران حسین نے کہا کہ وہ مقبوضہ وادی کے محصور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کر چکے ہیں،انھوں نے کہا کہ ہم کشمیریوں کی سیاسی جدوجہد کی حمایت کریں گے۔
Load Next Story