پی پی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کریگی سسی پلیجو
عوامی مینڈیٹ حاصل ہے، پی ایس 85 کی نشست دھاندلی سے چھینی گئی، صحافیوں سے گفتگو
بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی بھرپور کامیابی حاصل کریگی کیونکہ پیپلز پارٹی کو عوامی مینڈیٹ حاصل ہے۔
ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر سسی پلیجو نے مکلی میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ عوام کی محبتیں پیپلز پارٹی سے اور پیپلز پارٹی کی محبتیں عوام کے ساتھ ہیں اور بلدیاتی الیکشن میں عوام ثابت کردینگے کہ ضلع ٹھٹھہ اور ضلع سجاول پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے، ایک سازش کے تحت پی ایس 85 ساکر وپر میری سیٹ دھاندلی کے ذریعے چھینی گئی ۔
تمام ثبوت الیکشن ٹربیونل کو پیش کر دیے ہیں اور ہمیں پوری امید ہے کہ ٹربیونل 5 نومبر کو ہمارے حق میں فیصلہ دیگا۔ انھوں نے کہا کہ مخالفین پیپلز پارٹی کو شروع سے ہی ختم کرنے کی سازشیں کرتے آئے ہیں مگر عوام نے مخالفین کی سازشوں کو ہمیشہ ناکام بنایا۔ انھوں نے کہا کہاویس مظفر صرف ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع کے لیے ہی نہیں بلکہ پوری سندھ کے عوام کی خوشحالی کے لیے کام کر رہے ہیں۔