ٹنڈولکر کا آخری ٹیسٹ سونے کے سکے سے ٹاس ہو گا
ڈاک کا خصوصی ٹکٹ بھی جاری کرنے کا فیصلہ، شائقین کو تحائف دیے جائیں گے
ممبئی میں سچن ٹنڈولکرکے آخری و200 ویں ٹیسٹ کا ٹاس سونے کے سکے سے کیا جائے گا، اس موقع پر ڈاک کا خصوصی ٹکٹ بھی جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن نے ٹنڈولکر کے لیے یادگار الوداعی پروگرام کی منصوبہ بندی کی ہے، وہ14 سے 18 نومبر تک وانکھڈے اسٹیڈیم پر ویسٹ انڈیز سے اپنا 200 واں اور آخری ٹیسٹ کھیلیںگے، میچ کا ٹاس سونے کے خصوصی سکے سے کیا جائے گا، اس پر ٹنڈولکر کی شبیہ کندہ ہوگی، موقع کی مناسبت سے ایک خصوصی ڈاک ٹکٹ کے اجرا کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی ایم سی اے 64 صفحات کا ایک رسالہ بھی شائع کررہی ہے جس میں مضامین، کاروبار، روزگار، اسپورٹس، صحافت سے وابستہ افراد کے ٹنڈولکر کے بارے میں حوالے شامل ہوں گے۔ محدود تعداد میں رسالے اور سکے ایم سی اے اور بی سی سی آئی ارکان میں تقسیم کیے جائیں گے۔
ٹنڈولکر کے الوداعی میچ کو یادگار بنانے کیلیے خصوصی 10 گرام سونے کا سکہ ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن کے منصوبوں میں شامل ہے ۔ اس کے ایک جانب ٹنڈولکر کی شبیہ اور دوسری طرف ایم سی اے کا لوگو ہوگا۔ ہر روز سچن کی تصویر کے ساتھ مختلف اسٹینڈز میں 10 ہزار فیس ماسکس، اتنے ہی اسکور کارڈز اورکیپس بھی تقسیم کی جائیں گی۔ چوکوں اور چھکوں کے خصوصی پلے کارڈز بھی ٹکٹ ہولڈرز کو مفت دیے جائیں گے،ان پر ٹنڈولکر کی تصویر اور دونوں طرف نام چھپا ہوگا۔ اگر آفیشل براڈکاسٹر نے پلے کارڈز کا آئیڈیا منظور نہ کیا تو کیپس استعمال کی جائیں گی۔ گذشتہ 24 برسوں سے بھارتی کرکٹ کے آئیکون ٹنڈولکر کے وانکھڈے اسٹیڈیم کے ہر گیٹ پر بڑے بڑے کٹ آؤٹس نصب ہوں گے۔ اس موقع پر ٹنڈولکر کی شکل والے خصوصی غبارے بھی فضا میں چھوڑے جائیں گے، شائقین کیلیے اسٹیڈیم کے اندر ٹنڈولکر کی سنچریوں کے بارے میں معلومات ڈسپلے کی جائیں گی۔