عمران نے نیٹوسپلائی بند کی تو آئینی خلاف ورزی ہوگی سردار آصف

صوبائی حکومت ایسا نہیں کرسکتی،طالبان کے ساتھ مذاکرات کامخالف تھا، سابق وزیر خارجہ

مذاکرات شروع ہو چکے ہیں تونواز شریف حکومت کواس حوالے سے موقع ملنا چاہیے،فوٹو:فائل

سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی نے کہا ہے کہ عمران خان نے اگرنیٹو سپلائی بند کی تو یہ آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔

قومی سلامتی ،دفاع اور خارجہ پالیسی کو چلانا وفاقی حکومت کا کام ہے صوبائی حکومت ایسا نہیں کر سکتی۔




میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کا مخالف تھا50 ہزار لوگوں کے قتل میں ملوث گروہوں کوپارٹی نہیں بنانا چاہیے تاہم اگرمذاکرات شروع ہو چکے ہیں تونوازشریف اور ان کی حکومت کو اس حوالے سے ایک موقع ملنا چاہیے، وہ جمعے کواوکاڑہ پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔
Load Next Story