جمہوریت بہترین انتقام ہے بلاول بھٹو کا پرویز مشرف کی سزائے موت پر ردعمل

ڈکٹیٹر پرویزمشرف بینظیر بھٹو قتل کیس کے بھی مرکزی ملزم ہیں، بلاول بھٹو

ڈکٹیٹر پرویزمشرف بینظیر بھٹو قتل کیس کے بھی مرکزی ملزم ہیں، بلاول بھٹو۔ فوٹو: فائل

سابق آرمی چیف پرویز مشرف کے خلاف سزائے موت پر ردعمل کا اظہار کرتے بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے۔

سابق صدر و آرمی چیف پرویز مشرف کے خلاف سزائے موت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے، ڈکٹیٹر پرویزمشرف بینظیر بھٹو قتل کیس کے بھی مرکزی ملزم ہیں۔




واضح رہے کہ خصوصی عدالت نے آرٹیکل 6 کے تحت ملک سے غداری کا جرم ثابت ہونے پر سابق صدر اور آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کو سزائے موت سنائی ہے۔
Load Next Story