اعصام الحق کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر

اعصام الحق اور انکے ڈچ پارٹنر کو کوارٹر فائنل میں 6-3، 3-6 اور 5-10 سے شکست ہوئی۔

اعصام الحق اور انکے ڈچ پارٹنر کو کوارٹر فائنل میں 6-3، 3-6 اور 5-10 سے شکست ہوئی۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

قومی ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔


پیرس ماسٹرز ٹینس مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں اعصام الحق اپنے ڈچ پارٹنر جین جولین روجر کے ہمراہ امریکی اسٹارز برائن برادرز کے خلاف کورٹ میں اترے اور پہلا سیٹ 3-6 سے جیت لیا تاہم پھر اولمپک گولڈ میڈلسٹ برائن برادرز نے گیم میں ایسا شاندار کم بیک کیا کہ اعصام اور روجر کو ناصرف 3-6 اور 5-10 سے زیر کیا بلکہ پیرس ماسٹرز کے سیمی فائنل میں بھی پہنچ گئے۔
Load Next Story