سپریم کورٹ کی پرویز مشرف کیس پر چیف جسٹس کی گفتگو کی تردید

مشرف کیس میں چیف جسٹس نے عدالتی احکامات کے علاوہ کوئی حکم نہیں دیا، سپریم کورٹ اعلامیہ

مشرف کیس میں چیف جسٹس نے عدالتی احکامات کے علاوہ کوئی حکم نہیں دیا، سپریم کورٹ اعلامیہ فوٹو:فائل

KARACHI:
سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کیس پر چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ کی گفتگو کی تردید کردی۔

سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کیس پر چیف جسٹس کی گفتگو سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا پر چلائی گئی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ خبریں چلانے والے ادارے اسی انداز میں سپریم کورٹ کی تردید کو چلائیں۔


عدالت عظمیٰ نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ مشرف کیس میں چیف جسٹس نے عدالتی احکامات کے علاوہ کوئی حکم نہیں دیا۔ مشرف کیس کے حوالے سے لگنے والی خبر بغیر مصدقہ ذرائع کی چلائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس پاکستان کی مشرف فیصلے سے منسوب گفتگو کی وضاحت ضروری ہے، فواد چوہدری

واضح رہے کہ بعض چیلنز نے چیف جسٹس سے منسوب گفتگو نشر کی ہے کہ انہوں نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مشرف کیس میں کئی مواقع پہ لالچ دیا گیا، اہم عہدوں کی پیشکش ہوئی جسے انہوں نے قبول نہیں کیا۔
Load Next Story