برٹنی اسپیئرز کے گیت صومالی قزاقوں کے خلاف مؤثر ہتھیار
بحری ڈاکو شہرۂ آفاق گلوکارہ کی آواز سنتے ہی بھاگ جاتے ہیں۔
شہرۂ آفاق پاپ گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کے گیت اس کے کروڑوں چاہنے والوں میں بے حد پسند کیے جاتے ہیں۔
اس کی جادوبھری آواز کے دیوانے دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں۔ برٹنی کے مداحوں کی چاہت نے اسے پندرہ برسوں سے امریکا کی مقبول ترین گلوکاراؤں میں شامل کررکھا ہے۔ کیریئر کی ابتدا میں برٹنی کے دو گیت Oops! I Did It Again اور Baby One More Time بے انتہا مقبول ہوئے تھے۔ کئی ہفتوں تک یہ گیت میوزک چارٹس پر سرفہرست رہے تھے۔ اور جن البمز میں یہ گیت شامل تھے، ان البمز نے ریکارڈ بزنس کیا تھا۔ مغربی پاپ موسیقی کے دل دادگان میں یہ گیت آج بھی ذوق و شوق سے سنے جاتے ہیں۔
پاپ میوزک ورلڈ کی یہ گلوکارہ کروڑوں شائقین کی فیورٹ سنگر ہے، مگر حال ہی میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ برٹنی کی سریلی آواز سے نفرت کرنے والے بھی موجود ہیں۔ آپ یہ جان کر حیران ہوں گے بحرہند کے پانیوں میں دہشت کی فضا قائم کرنے والے صومالی قزاقوں کو امریکی گلوکارہ کی آواز سخت ناپسند ہے۔ اور اس سے بھی زیادہ حیران کن بات یہ ہے کہ برٹنی کی آواز ہی کو ان کے خلاف خفیہ ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔
گذشتہ کئی برسوں سے بین الاقوامی ذرائع ابلاغ میں صومالی قزاقوں کا تذکرہ اتنے تسلسل سے ہورہا ہے کہ ہر خطے کے رہنے والے ان کی کارروائیوں سے واقف ہو چکے ہیں۔ صومالی قزاق قرن افریقا کے ساتھ لگنے والے سمندر میں مستقل اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
یہ اس علاقے میں سے گزرنے والے بحری جہازوں کو روک کر مسافروں اور عملے کو یرغمال بنالیتے ہیں اور بھاری تاوان طلب کرتے ہیں۔ 2011ء میں بحری قزاقوں نے جہازوں پر 176 حملے کیے تھے۔ کئی ایسے بحری جہاز بھی ان کا نشانہ بن چکے ہیں جن کے عملے میں پاکستانی شہری شامل تھے۔ بعدازاں بھاری تاوان کی ادائیگی کے بعد بہ دقت تمام ان کی رہائی عمل میں آسکی تھی۔ بحری قزاقوں سے نمٹنے کے لیے برطانیہ کی رائل نیوی کے 1500 سپاہی اور 14 جنگی جہاز ہمہ وقت سمندر میں گشت پر رہتے ہیں۔ اس کے باوجود ان کی کارروائیاں جاری ہیں۔
صومالی قزاقوں کے خلاف بحریہ اب روایتی ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ برٹنی اسپیئرز کی آواز سے بھی کام لے رہی ہے۔ اس راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے مرچنٹ نیوی کی افسر راکیل اووینز کا کہنا تھا کہ صومالی بحری قزاق مغربی ثقافت اور مغربی موسیقی سے سخت نفرت کرتے ہیں اور اسے کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے۔ اسی لیے سمندر میں سفر کرنے والے بحری جہازوں کے کپتانوں کو ہدایت جاری کی گئی تھی کہ قزاقوں کو دیکھتے ہی وہ برٹنی اسپیئرز کے مذکورہ بالا دو گیت انتہائی بلند آواز سے بجانا شروع کردیں، اور اب تک اس کے بڑے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ برٹنی کے گیت سنتے ہی بحری ڈاکو راستہ بدل لیتے ہیں۔
سیکنڈ آفیسر اووینز کے مطابق برٹنی کے ان گیتوں کا انتخاب ایک سیکیورٹی ٹیم نے کیا تھا جس کا خیال تھاکہ قزاق ان دو گیتوں کو سخت ناپسند کریں گے، اور بعدازاں یہ خیال بالکل درست ثابت ہوا۔ سیکیورٹی ایسوسی ایشن فار دی میری ٹائم انڈسٹری کے سینیئر اہل کار اسٹیون جونز کا کہنا ہے کہ یہ ' ہتھیار' اتنا مؤثر ثابت ہورہا ہے کہ قزاقوں کے حملے کی صورت میں بیشتر اوقات روایتی ہتھیار چلانے کی ضرورت پیش نہیں آتی اور وہ برٹنی کی آواز سنتے ہی رفوچکر ہوجاتے ہیں۔