رنویر دپیکا کی جوڑی سلور اسکرین پر تہلکہ مچانے کیلیے تیار

’’رام لیلا‘‘ کے ڈائیلاگ پروموز جاری، فلم 15نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی.

35کروڑ کے بجٹ سے بننے والی رومانٹک فلم کا میوزک سنجے لیلا اور مونٹی شرما نے ترتیب دیا ہے۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی جوڑی پہلی بار سلور اسکرین پر تہلکہ مچانے جا رہی ہے۔

ان کی رومانٹک ڈرامہ فلم ''رام لیلا'' ریلیز کے لیے مکمل تیار ہے، رنویر اور دپیکا کے ساتھ فلمساز وہدایتکار سنجے لیلابھنسالی کی پہلی رومانٹک فلم ''رام لیلا'' کے ٹریلر اور گانوں کے بعد ڈائیلاگ پروموز جاری کرنے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔




شیکسپیئر کے شہرہ آفاق رومانوی ناول رومیو اینڈ جولیٹ سے ماخوذ ''رام لیلا'' میں رنویر سنگھ اور دپیکا پڈکون کے ساتھ شویتا سالو، ابھے منیو، شیکھر سنگھ، رچاچھڈا، گلشن دیوائی بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ بالی ووڈ کی اسٹار ہیروئن پریانکا چوپڑا بحیثیت مہمان اداکارہ ایک ائٹم سونگ میں جلوہ گر ہونگی۔ 35کروڑ کے بجٹ سے بننے والی یہ رومانٹک ڈرامہ فلم 15نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جسکا میوزک خود سنجے لیلا سمیت مونٹی شرما نے ترتیب دیا ہے۔
Load Next Story