سکندرصنم مرحوم کے صاحبزادے سمیر کی عمدہ پرفارمنس

سکندر صنم کے بیٹے سمیر نے تھیٹر پر اداکاری کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

سمیر نےاسٹیج ڈرامے ’’کامیڈی ایکسپریس پارٹ ٹو‘‘ میں بہترین پرفارمنس سے سب کو حیران کر دیا۔ فوٹو : ایکسپریس

معروف اداکار سکندر صنم (مرحوم) کے صاحبزادے سمیر نے تھیٹر پر اداکاری کا آغاز کر دیا۔


وہ اچھے اداکار کے ساتھ ماہر رقاص بھی ہیں، گزشتہ دنوں انھوں نے اسٹیج ڈرامے ''کامیڈی ایکسپریس پارٹ ٹو'' میں بہترین پرفارمنس سے سب کو حیران کر دیا اور اپنے والد کی عمدہ اداکاری کی یاد تازہ کر دی۔ شکیل صدیقی، رئوف لالہ اوردیگر فنکاروں نے کہا کہ سمیر مستقبل کا بہترین فنکار ثابت ہو گا، سمیر کا کہنا تھا کہ میرے والد ہی میرے آئیڈل ہیں۔
Load Next Story