پٹرولیم مصنوعات کی قیمت کم نہ کی گئی تواحتجاج کیاجائیگاورکرزکنفیڈریشن
تیل جیسی عام استعمال کی مصنوعات کی قیمتوں کاتاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنا لمحہ فکریہ ہے
محنت کشوں کی سب سے بڑی وفاقی تنظیم پاکستان ورکرزکنفیڈریشن(پی ڈبلیو سی)نے پٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل اورسی این جی کی قیمتوں میںحالیہ اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس اضافے کوواپس لیا جائے ورنہ عام آدمی ،محنت کش اورتنخواہ دار طبقہ مہنگائی کا نیا سیلاب برداشت نہیں کرسکے گا۔
اس امر کا اظہار کنفیڈریشن کے مرکزی سیکریٹری جنرل خورشید احمد نے ایک بیان میںکیا،انھوں نے کہاکہ ایک عوامی حکومت کے دور میںپٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل جیسی عام استعمال کی مصنوعات کی قیمتوں کاتاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنا لمحہ فکریہ ہے اس کے نتیجے میں زرعی و صنعتی پیداوار متاثر ہو نے سے تجارتی سرگرمیاں سبوتاژ ہوں گی اور ملک میں بیروزگاری کے سیلاب میں بھی اضافہ ہو جائے گا،انھوںنے کہاکہ ملک کو معاشی، سیاسی اور انتظامی عدم استحکام اور صنعتی امن کی تباہی سے بچانے اور عوام میںپیدا ہونے والی تشویش اوربے چینی کو احتجاجی لاوا بننے سے روکنے کیلیے ضروری ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ ناقابل برداشت اضافے کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔
خورشید احمدنے کہاکہ پاکستان ورکرز کنفیڈریشن ملک کی بدلتی ہوئی معاشی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اسے ملک کے محنت کش عوام اور تنخواہ دار طبقہ کی حالت زاراور مالی مشکلات کا بھر پور احساس ہے اس سلسلے میں لائحہ عمل طے کرنے کیلیے کنٖفیڈریشن سے ملحقہ ملک بھر کی فیڈریشنوںاور ٹریڈ یونینزسے مشاورت کی جا رہی ہے اور اگر حکومت نے تیل کی قیمتیںکم نہ کیںاورعوام دشمن اقدامات سے باز نہ آئی تو ملک گیر سطح پر بھر پور احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیاجائیگا۔