تعلیمی شعبے میں طلباء کی نمایاں کارکردگی صوبے کے روشن مستقبل کی نوید ہے گورنر بلوچستان

تعلیم کا مقصد صرف ذاتی مفاد نہیں بلکہ معاشرے کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا بھی ہے، گورنر بلوچستان امان اللہ

تعلیم کا مقصد صرف ذاتی مفاد نہیں بلکہ معاشرے کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا بھی ہے، گورنر بلوچستان امان اللہ۔ فوٹو: فائل

گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی کا کہنا ہے کہ تعلیمی شعبے میں طلباء کی نمایاں کارکردگی صوبے کے روشن مستقبل کی نوید ہے۔


گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی نے بیوٹمز یونیورسٹی کے 15ویں کانووکیشن سے خطاب میں طلباء کو کامیابی پر مبارکباد اور مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کا مقصد صرف ذاتی مفاد نہیں بلکہ معاشرے کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا بھی ہے۔

گورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتا ہوں جنہوں نے یونیورسٹی کو اس مقام پر لایا۔جب کہ تعلیمی شعبے میں طلباء کی نمایاں کارکردگی صوبے کے روشن مستقبل کی نوید ہے۔
Load Next Story