بلدیاتی انتخابات الیکشن کمیشن کی پنجاب حکومت کو انتخابی نشانات کی تعداد بڑھانے کی ہدایت
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی ہورہے ہیں اس لئے امیدواروں کے لئے مختص 60 انتخابی نشانات کم ہیں، الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو بلدیاتی انتخابات کے لئے انتخابی نشانات کی تعداد میں اضافے کی ہدایت کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب حکومت کو مطلع کیا گیا ہے کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے قواعد میں صرف 60 انتخابی نشانات مختص کئے گئے ہیں چونکہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے تحت بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر ہورہے ہیں اس لئے امیدواروں کے لئے مختص 60 انتخابی نشانات کم ہیں، پنجاب حکومت انتخابی قواعد میں ترمیم کرکے انتخابی نشانات کی تعداد 60 سے بڑھا کر ایک سو (100) کرے اور الیکشن کمیشن کو باضابطہ طور پر اس سے آگاہ کرے۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پر بلدیاتی انتخابات کے لئے 7 دسمبر کی تاریخ دی تھی تاہم حلقہ بندیوں سمیت دیگر امور نامکمل ہونے کی وجہ سے اب یہ ملتوی ہوگئے ہیں۔