نسیم شاہ کی گیند دلروان پریرا کی گردن پر جا لگی طبی امداد لینا پڑی

بولر سمیت دیگر کھلاڑیوں نے قریب جا کر ان کی خیریت دریافت کی۔

بولر سمیت دیگر کھلاڑیوں نے قریب جا کر ان کی خیریت دریافت کی۔ فوٹو: گوگل

پاکستانی پیسر نسیم شاہ کی گیند سری لنکن بیٹسمین دلروان پریرا کی گردن پر جا لگی، وہ کافی تکلیف میں دکھائی دیے۔


کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی پیسر نسیم شاہ کی گیند سری لنکن بیٹسمین دلروان پریرا کی گردن پر جا لگی،اس موقع پر وہ کافی تکلیف میں دکھائی دیے، بولر سمیت دیگر کھلاڑیوں نے قریب جا کر ان کی خیریت دریافت کی، فزیو نے آکر معائنہ کیا اور پھر پریرا نے بیٹنگ دوبارہ شروع کر دی، اس وقت ان کا اسکور10تھا،وہ48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

 
Load Next Story