بیرسٹرسیف نے ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان کردیا

ایم کیو ایم متوسط طبقے کی حقیقی نمائند جماعت ہے، بیرسٹر سیف

روایتی جماعت نہیں بلکہ ایک حقیقی تحریک ہے، بیرسٹر سیف۔ فوٹو: ایکسپریس

QUETTA:
آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کے سابق ترجمان بیرسٹر سیف نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔


بیرسٹر سیف نے ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان متحدہ کے مرکز نائن زیرو پر پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ کہ ایم کیو ایم متوسط طبقے کی حقیقی نمائند جماعت ہے، یہ روایتی جماعت نہیں بلکہ ایک حقیقی تحریک ہے اس لیے میرے لیے ایم کیو ایم سے بہتر کوئی بھی سیاسی پلیٹ فارم نہیں تھا۔

قبل ازیں رکن قومی اسمبلی فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی کے اراکین ان کو خوش آمدید کہا۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سیف اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر آگے بڑھنے والے سیاستدان ہیں، ہمیں خوشی ہے کہ بیرسٹر سیف جیسے لوگ ایم کیو ایم کے قافلے ميں شامل ہو رہے ہیں۔
Load Next Story