مری سے روالپنڈی جانے والی مسافر بس کو حادثہ 3 مسافر جاں بحق 18 زخمی
ریسکیو ٹیموں نے18 زخمیوں کو نکال کر راولپنڈی کے پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ISLAMABAD:
مری سے روالپنڈی جانے والی مسافر بس تریٹ کے مقام پر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں بس میں سوار 3 مسافر جاں بحق ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بس میں 24 مسافر سوار تھے، بس تیز رفتاری کے باعث جی ٹی روڈ پر تریٹ کے مقام پر 200 فٹ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں بس میں سوار3 مسافر جاں بحق جب کہ 18 زخمی ہو گئے، مرنے والوں میں ایک خاتون اور اس کا کمسن بچہ بھی شامل ہے۔
حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں، مقامی افراد کی بڑی تعداد اور پولیس نفری نے جائے حادثہ پر پہنچ کر فوری امدادی کارروئیوں کا آغاز کر دیا تاہم رات میں اندھیرا ہونےکے باعث ریسیکو ٹیموں کو امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ریسکیو ٹیموں نے تا حال 18 زخمیوں کو بس سے نکال کر راولپنڈی کے پمز اسپتال منتقل کر دیا ہے، زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے جس کے باعث مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔