وزارت قانون کی جسٹس وقار سیٹھ کے خلاف ریفرنس بھیجنے کی تردید

جسٹس وقار سیٹھ کے خلاف ریفرنس بھیجنے کے سلسلے میں ریسرچ کا عمل ابھی جاری ہے، ترجمان وزارت قانون و انصاف

اٹارنی جنرل کی آج ہی ترکی کے دورہ سے واپسی ہوئی ہے، ترجمان وزارت قانون و انصاف۔ فوٹو:فائل

ترجمان وزارت قانون وانصاف نے کہا ہے کہ جسٹس وقار سیٹھ کے خلاف کوئی ریفرنس نہیں بھیجا۔

وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں جسٹس وقار سیٹھ کے خلاف ریفرنس بھیجنے کی تردید کردی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ جسٹس وقار سیٹھ کے خلاف وزارت قانون کی جانب سے سپریم جوڈیشل کاؤنسل کو ریفرنس نہیں بھیجا گیا۔


ترجمان وزارت قانون و انصاف کا کہنا تھا کہ جسٹس وقار سیٹھ کے خلاف ریفرنس بھیجنے کے سلسلے میں ریسرچ کا عمل ابھی جاری ہے، اور اٹارنی جنرل کی آج ہی ترکی کے دورہ سے واپسی ہوئی ہے۔

 
Load Next Story