پاکستان اور جرمنی کے درمیان دوطرفہ تجارت بڑھانے کیلیے 8 معاہدوں پر دستخط

جرمنی میں سرمایہ کاری کانفرنس کے کامیاب اختتام پر دونوں ممالک کی کمپنیوں نے مشترکہ سرمایہ کاری پر اتفاق کیا ہے۔

جرمنی میں سرمایہ کاری کانفرنس کے کامیاب اختتام پر دونوں ممالک کی کمپنیوں نے مشترکہ سرمایہ کاری پر اتفاق کیا ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان اور جرمنی کے درمیان دوطرفہ تجارت بڑھانے کیلیے8معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔


جرمنی میں سرمایہ کاری کانفرنس کے کامیاب اختتام پر دونوں ممالک کی کمپنیوں نے مشترکہ سرمایہ کاری پر اتفاق کیا ہے۔ جرمنی کے شہر برلن اور میونخ میں پاکستان ڈے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں دونوں ممالک کے درمیان ایک سال کے اندر تجارتی حجم 2 ارب یورو سے بڑھا کر 3 ارب یورو تک پہنچانے کا عزم کیا گیا۔ کانفرنس میں شریک چیئرمین پاک جرمنی بزنس فورم قاضی ساجد علی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں ایک سال کے اندر اضافہ کیا جائے گا۔ کانفرنس میں پاکستان کی 70 کمپنیوں کے 90 وفود نے شرکت کی جبکہ جرمنی کی 25 کمپنیوں کے وفود شامل ہوئے۔ جرمنی کی 25 کمپنیوں کے نمائندوں نے پاکستان کا دورہ کرنے اور پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ مل کر سرمایہ کاری کرنے کیلیے اظہار دلچسپی کیا ہے۔ اس حوالہ سے 8 معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے ہیں۔
Load Next Story