بھارتی فلموں اور ڈراموں نے ہماری انڈسٹری تباہ کر دی سنگیتا
ہمیں فلم اور ٹی وی انڈسٹری کو بچانے کے لیے سخت منصوبہ بندی تیار کرنا ہوگی
ہدایت کارہ سنگیتا نے کہا ہے کہ بھارتی فلموں اور ڈراموں نے ہماری انڈسٹری کو تباہ کر دیا ہے ہمیں ہوش کے ناخن لینا ہوں گے' حکومت ملکی ثقافت کی بحالی کے لیے پالیسی مضبوط کرے۔
اپنے ایک انٹرویو کے دوران سنگیتا نے کہا کہ کچھ نجی چینلز پر بھارتی ڈراموں کی بھرمار نے نوجوان نسل کو ملکی ثقافت سے دور کرنے کے علاوہ ہماری فلم اور ٹی انڈسٹری کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔ ہمیں فلم اور ٹی وی انڈسٹری کو بچانے کے لیے سخت منصوبہ بندی تیار کرنا ہوگی اور اس کے لیے صحافتی سطح پر عوام کو آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ ملکی ثقافت کی بحالی کے لیے مضبوط پالیسی بنائے۔