موسم میں تبدیلی فلو اور الرجی کا مرض شدت اختیار کرنے لگا

دن میں گرمی ،شام کو خنکی اور رات میں ٹھنڈ سے بچوں اور بڑی عمر کے افراد کو طبی مسائل کا سامنا ہے

احتیاط برتنے سے ان موسمی بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ماہرین۔فوٹو:فائل

کراچی میں موسم کی تبدیلی کاعمل شروع ہوگیا ہے، بیماریوں کا موسم بھی موسم کی تبدیلی سے جڑا ہوتا ہے۔

موسمی بیماریوں کے 2سیزن کوہوتے ہیں جب بھی موسم تبدیل ہوتا ہے بیماریاں جنم لیتی ہیں، دن میں گرمی اورشام کے اوقات میں خنکی اور رات کو ٹھنڈا موسم ہونے سے بچوں سمیت بڑی عمر کے افراد کوالرجی، فلو،گلے کی خرابی جیسے طبی مسائل کا سامنا ہے، رات کے اوقات میں خنکی اور سرد موسم کی وجہ سے فلو، الرجی ناک اور گلے کی بیماریوں اور انفیکشن میں اضافہ ہورہا ہے، بچوںکورات کے وقت براہ راست پنکھے یا اے سی سلانے سے اجتناب کیا جائے، سرد موسم میں گرم مشروبات استعمال مفید ہوتا ہے، گھر میں تیار کی جانے والی یخنی، چائے ، کافی اور شہد کا استعمال مفید ہوتا ہے ، تفصیلات کے مطابق معروف ای این ٹی سرجن اور جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر طارق رفیع اوردیگر ماہرین طب نے بتایا کہ موسمی بیماریوں کے 2سیزن کوہوتے ہیں جب بھی موسم تبدیل ہوتا ہے بیماریاں جنم لیتی ہیں تاہم احتیاط برتنے سے ان موسمی بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔




انھوں نے کہاکہ سرد موسم میں بداحتیاطی سے فلو، نزلہ، انفلوائنزا، گلے کی خرابی ، الرجی کے مسائل میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ خشک کھانسی بھی عام ہوجاتی ہے، انھوں نے کہاکہ سردموسم میں بچوں کو شام اورصبح کے اوقات میں گرم کپڑے پہنائے جائیں اور بچوںکورات کے اوقات میں براہ راست پنکھے یا اے سی میںسلانے سے اجتناب کریں، ان کا کہنا تھا کہ سرد موسم میں انفلوائنزا اور فلو کا مرض شدت اختیار کرتا ہے فلو ایک سے دوسرے صحت مند افراد کو منتقل ہوتا ہے گھر کے کسی فرد کو فلو ہونے کی صورت میں اسے چھوٹے بچوں سے دور رکھا جائے بصورت دیگر چھوٹا بچہ بھی فلو وائرس کا شکار ہوسکتا ہے، انھوں نے کہاکہ سرد موسم میں گرم مشروبات کا استعمال مفید ہوتا ہے، گھر میں تیار کی جانے والی یخنی، چائے ، کافی اور شہد کا استعمال مفید ہوتا ہے ، پروفیسر طارق رفیع کا کہنا تھا کہ اس موسم میں آئس کینڈی، ٹھنڈے مشروبات کا استعمال ہرگز نہ کریں کیونکہ ان کے استعمال سے گلے ، الرجی، نزلہ فلوسے طبی مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے، انھوں نے کہاکہ خشک موسم میں الرجی کے مسائل بھی جنم لیتے ہیں، رات سونے سے قبل غرارے کیے جائیں ۔
Load Next Story