سابق برطانوی حسینہ کو داعش جنگجو سے شادی اور مالی معاونت پر 18 ماہ قید

28 سالہ وکٹوریا ویبسٹر کو بھی امانی نور کو داعش کی جانب راغب کرنے پر 17 ماہ قید کی سزا

سابق حسینہ لیور پول کے گھر سے ترکی کا ٹکٹ بھی ملا تھا، فوٹو : فائل

برطانیہ کی سابق کم عمر ملکہ حسن امانی نور کو داعش جنگجو سے آن لائن شادی کرنے اور تنظیم کی مالی مدد کرنے پر 18 ماہ کی سزا سنائی گئی جب کہ امانی نور کو داعش کی جانب راغب کرنے کے الزام میں 28 سالہ وکٹوریا ویبسٹر کو بھی 17 ماہ کے لیے قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق لیورپول کے مقابلہ حسن 'مس ٹین' میں کامیابی حاصل کرنے والی 21 سالہ امانی نور کو دو ہفتے قبل گرفتار کیا گیا تھا، تین روز قبل عدالت میں کم عمر حسینہ پر فرد جرم عائد کردی گئی تھی۔ اُن پر 20 ویں سالگرہ کے موقع پر داعش جنگجو سے آن لائن نکاح کرنے کا الزام تھا۔


امانی نور پر داعش کی مالی معاونت کرنے کا بھی الزام تھا جب کہ ان کے گھر سے ترکی کا ٹکٹ بھی ملا تھا جہاں سے وہ شام جا کر داعش میں شمولیت اختیار کرنا چاہتی تھیں تاہم ملزمہ نے الزامات سے انکار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ میرا ارادہ داعش میں شامل ہونا نہیں بلکہ اپنے شوہر سے ملاقات کرنا تھا۔

امانی نور (بائیں) کیساتھ ان کی سہیلی (دائیں) کو بھی 17 ماہ قید کی سزا سنائی گئی


امانی نور کا مزید کہنا تھا کہ داعش کو رقم دہشت گردی میں معاونت کے لیے نہیں بلکہ شام میں بھوک و افلاس میں بلکتے بچوں اور خواتین کے لیے خوراک خریدنے کے لیےفراہم کی تھی۔ امانی نور نے اپنے سابق بوائے فرینڈ اور لیور پول فٹ بال کلب کے کھلاڑی کی جانب سے دھوکے کے بعد مذہب میں دلچسپی لینا شروع کی تھی اور اسی دوران آن لائن داعش جنگجو سے رابطہ ہوا تھا۔
Load Next Story