کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن جاری 96 ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد
مقابلےمیں3 ڈاکو بھی مارےگئے،2اشتہاری،7 مفرور ملزمان پکڑے،ڈی آئی جی ایسٹ کادعویٰ،ویسٹ اورساؤتھ زونزمیں بھی کارروائیاں
شہر میں پولیس اور رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن اور چھاپہ مار کارروائیوں میں96ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایسٹ زون پولیس نے چھاپہ مار کارروائیوں میں 24 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے10پستول ،ایک رائفل ،27 رائونڈ،نقد رقم ،1ٹرک ، ایک موبائل ، شراب کی بوتلیں اور منشیات برآمد کر لی ، ڈی آئی جی ایسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں 2 اشتہاری اور7مفرور ملزمان بھی شامل ہیں جبکہ مقابلے میں3ڈکیت بھی مارے گئے، انھوں نے بتایا کہ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ،سائوتھ زون پولیس نے چھاپہ مار کارروائیوں میں 28 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے منشیات اور موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ایس ایس پی سائوتھ منیر احمد شیخ نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں18مفرور اور 8 دیگر جرائم کے ملزمان شامل ہیں جس کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمہ درج کر لیے گئے ہیں۔
رینجرز نے گزشتہ روز چنیسر گوٹھ ،پی اینڈ ٹی کالونی ، شریف آباد ، مہران ٹائون ، جوبلی ، لی مارکیٹ،مالک چوک ، اورنگی ٹائون ، پی آئی بی کالونی ، باجوڑی پاڑا، گلشن اقبال ، جمالی گوٹھ ، چاند بی بی روڈ ، گرین ٹائون ، ماڈل کالونی اور لیاری سیفی لین میں ٹارگٹڈ آپریشن اوراسنیپ چیکنگ کے دوران 35 جرائم پیشہ عناصرکوحراست میں لے لیا۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتارملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔رات گئے ملنے والی اطلاعات کے مطابق رینجرزنے لیاری کے علاقہ کھڈہ مارکیٹ میں ٹارگٹڈآپریشن کے دوران لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے کامران بلوچ عرف شیش ناگ کوحراست میں لے کر اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا اورتفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
لیاری میں رینجرز نے بغدادی کے علاقے تاج پشاوری ہوٹل والی گلی میں جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر آلات قمار بازی برآمد کر لیے جبکہ ملزمان اڈے کے عقب میں بنے دوسرے دروازے سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔نبی بخش پولیس نے رنچھوڑ لائن سے ایک ملزم سلیم قریشی کو حراست میں لے لیا ،ملزم ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے ،ملزم کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔رینجرز نے بھی رنچھوڑ لائن جوبلی کے قریب ٹارگٹڈآپریشن کرتے ہوئے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے راجو عرف راکٹ اپی کو حراست میں لے لیا۔
محمودآباد پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران ایک مبینہ ٹارگٹ کلر علی عرف کالا کو حراست گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول برآمد کر لی ، گرفتار ملزم ابراہیم حیدری پولیس کو ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں مطلوب ہے۔بلوچ کالونی پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے2 پستول ، نقدی اور چھینے گئے موبائل فون برآمد کر لیے گرفتار ملزمان نے 2010 میں پولیس اہلکار مناف کے قتل کا اعتراف کیا ہے ، الفلاح پولیس نے فیصل ، نصیر عرف کچو سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا ، گرفتار ملزمان 6 سے زائد افراد کے قتل میں ملوث ہیں۔