ایران تاجکستان کرغزستان بھارت سے بجلی درآمد کرنے پر غور

تاجکستان وکرغزستان سے1300،بھارت سے 500 میگاواٹ درآمد کا منصوبہ

ابھی ٹیرف طے نہیں ہوا، وزارت پانی وبجلی نے ایم آر یو کا ڈرافٹ تیار کرلیا، ذرائع۔ فوٹو: رائٹرز/ فائل

وزارت پانی وبجلی توانائی بحران پر قابو پانے کیلیے ایران، تاجکستان، کرغزستان اور بھارت سے بجلی درآمد کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

وزارت پانی وبجلی کے ذرائع نے بتایاکہ بلوچستان کی بجلی کی ضروریات پوری کرنے کیلیے ایران سے بجلی درآمدکی جارہی ہے۔ بلوچستان کے سرحدی علاقوں کیلیے کل74میگاواٹ بجلی درآمد کی جارہی ہے۔




ورلڈبینک کی سرپرستی میں کاسا 2000 نامی منصوبے کے ذریعے تاجکستان اورکرغزستان سے ایک ہزار سے 1300میگاواٹ بجلی کی درآمدکرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ بجلی کے ٹیرف پرابھی تک بات چیت نہیں ہوئی۔ ذرائع نے مزیدبتایا کہ بھارت سے 500میگا واٹ بجلی درآمدکرنے کے منصوبے زیرغور ہیں۔ وزارت پانی وبجلی نے ایم آریو کاڈرافٹ تیارکر لیاہے جسے حتمی شکل دی جارہی ہے۔
Load Next Story