عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان میں بھی سونے کی قیمت کو پر لگ گئے

فی تولہ سونا بڑھ کر86400 روپے اور دس گرام سونا 74074 روپے کا ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر بڑھ کر 1484 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ فوٹو:فائل

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 6 ڈالر جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالتریب 400 روپے اور 343 روپے بڑھ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 6 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1484 ڈالر ہوگئی، ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت کو پر لگ گئے اور فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 400 روپے اور 343 روپے کا اضافہ ہوگیا۔


قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 86 ہزار 400 روپے اور دس گرام قیمت اضافے کے بعد 74 ہزار 74 روپے ہوگئی۔

 
Load Next Story