سری لنکن کپتان نے نا تجربہ کاری کو پاکستان سے شکست کی وجہ قرار دے دیا

دیگر ممالک کو بھی پاکستان آکر انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، سری لنکن کپتان

دیگر ممالک کو بھی پاکستان آکر انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، سری لنکن کپتان۔ فوٹو: فائل

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان کرونارتنے نے کھلاڑیوں کی نا تجربہ کاری کو پاکستان کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شکست کی وجہ قرار دے دیا ہے۔

کراچی ٹیسٹ میں شکست کے بعد پریس کانفرنس کے دوران سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کپتان نے پاکستان اورپاکستانی کھلاڑیوں کی تعریفوں کے پل باندھ دیے،ان کا کہنا تھا کہ بحثیت مجموعی دورہ پاکستان بہت بہت اچھارہا ، پاکستان میں ہمیں گھر جیسا ماحول ملا، سکیورٹی بھی بہت اچھی تھی، ہم بنگلا دیش سمیت دیگر ممالک کو کہہ سکتے ہیں کہ ان کو پاکستان میں ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی 20 کھیلنے میں عار نہیں محسوس ہونی چاہیے کیوں کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے۔


کرونارتنے نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ہر شعبے میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، پہلی اننگ میں سبقت حاصل کرنے کے بعد پاکستان نے دوسری باری میں بہت ہی ذمہ دارانہ انداز میں بیٹنگ کی اور 4 بیٹسمینوں کی سنچریز کی بدولت پاکستان ہم پر مکمل طور پر حاوی ہوگیا، ہمارے کھلاڑیوں میں تجربے کی کمی تھی، پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی، دیگر ممالک کو بھی پاکستان آکر انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے دی

کرونارتنے نے کہا ہے کہ پاکستان کے کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کی بدولت اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا جبکہ ہماری شکست کی بنیادی وجہ کھلاڑیوں کا ناتجربے کار ہونا تھا۔
Load Next Story