بنگلہ دیشی ٹیم پاکستان نہیں آئی تو آئی سی سی سے رجوع کریں گے احسانی مانی
اگلے پی ایس ایل کے لیے 425 غیر ملکی پلیئرز نے کھیلنے کی رضامندی ظاہر کی ہے، چیئرمین پی سی بی
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسن مانی کا کہنا ہے کہ ہم نے سری لنکا کے خلاف سیریز کا کامیابی سے انعقاد کرکے بتا دیا کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے اب اگر بنگلہ دیشی ٹیم کرکٹ کھیلنے پاکستان نہیں آئی تو آئی سی سی سے رجوع کریں گے۔
نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بورڈ کے سربراہ نے کہا کہ ہم نے سری لنکا کے خلاف سیریز کا کامیابی سے انعقاد کرکے بتا دیا کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے اور دنیا کی کوئی بھی کرکٹ ٹیم یہاں پر آکر کھیل سکتی ہے، اس کے لیے ایک یہ دلیل بھی ہے کہ اگلے پی ایس ایل کے لیے 425 غیر ملکی پلیئرز نے کھیلنے کی رضامندی ظاہر کی ہے۔
احسان مانی کا کہنا تھا کہ سری لنکن کھلاڑی یہاں آکر کافی خوش ہوئے، راولپنڈی اور کراچی میں ٹیسٹ میچ ہونا بڑا ٹرننگ پوائنٹ ہے، پاکستانی عوام نے ان میچز کو بھرپور انداز سے سپورٹ کیا، پاکستان نہ آنے والے سری لنکن کھلاڑیوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ انہیں پاکستان آکر کر ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کھیلنا چاہیے تھا۔
چیئرمین پی سی بی نے بنگلہ دیش ٹیم کے حوالے سے کہا کہ بنگلا دیش ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے لیے پاکستان نہ آنے کا اب کوئی جواز نہیں جب کہ بنگلہ دیش بورڈ سے ہونے والے بات کو ابھی منظرعام پر لا نہیں سکتے کیوں کہ سابق کھلاڑیوں کی بڑی تعداد ہمارے ساتھ جڑی ہوئی ہے، بنگلہ دیش یہاں اکر ٹیسٹ سیریز نہیں کھیلا گا تو معاملہ آئی سی سی میں جاسکتا ہے۔
احسان مانی نے کہا کہ پی ایس ایل کے معاملات پر فرنچائز کی جتنی مدد کرسکتے ہیں وہ کریں گے، پوری کوشش تھی کہ انگلینڈ ویمنز ٹیم پاکستان میں کھیلے، انگلش بورڈ نے پہلے مینز ٹیم کو پاکستان بھیجنے کی خواہش ظاہر کی۔