سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی ای سی ایل معاملہ وزارت داخلہ سے جواب طلب

ای سی ایل سے نام نہ نکالنے کا وزارت داخلہ کا31 اکتوبر کا فیصلہ غیر قانونی ہے، اسد درانی

ای سی ایل سے نام نہ نکالنے کا وزارت داخلہ کا31 اکتوبر کا فیصلہ غیر قانونی ہے، اسد درانی۔ فوٹو : فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کی درخواست پر وزارت داخلہ سے جواب طلب کر لیا۔


اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کی درخواست پر وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

اسد درانی نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ای سی ایل سے نام نہ نکالنے کا وزارت داخلہ کا31 اکتوبر کا فیصلہ غیر قانونی ہے، پروفیشنل کام اور فیملی سے ملنے کیلئے بیرون ملک جانا ہے، عدالت نے سماعت 16 مارچ تک ملتوی کر دی۔
Load Next Story