گزشتہ برس کے مقابلے میں 20 فیصد زائد ٹیکس جمع ہوا چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو سروس

معاشی مشکلات کے باوجود صنعت کار اور بزنس کمیونٹی بھرپور تعاون کررہے ہیں جو لائق تحسین ہے، ڈاکٹر آفتاب امام

معاشی مشکلات کے باوجود صنعت کار اور بزنس کمیونٹی بھرپور تعاون کررہے ہیں جو لائق تحسین ہے، ڈاکٹر آفتاب امام۔ فوٹو: فائل

چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو سروس ڈاکٹر آفتاب امام نے کہا ہے کہ گذشتہ برس کے مقابلے میں 20 فیصد زائد ٹیکس جمع ہوا ہے۔

کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو سروس ڈاکٹر آفتاب امام نے کہا ہے کہ گذشتہ برس کے مقابلے میں 20 فیصد زائد ٹیکس جمع ہوا ہے۔


انہوں نے کہاکہ معاشی مشکلات کے باوجود صنعت کار اور بزنس کمیونٹی بھرپور تعاون کررہے ہیں جو لائق تحسین ہے، انہوں نے کہاکہ برآمد کنندگان کو ایک ارب سے زائد ریفنڈ جاری کیے گئے ہیں تاکہ ان کے مالیاتی مسائل میں کمی ہوسکے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کاٹی صدر شیخ عمر ریحان نے کہا کہ ٹیکس نیٹ میں اضافے کیلیے پہلے سے ٹیکس ادا کرنے والے بزنس مین اور شہریوں کو سہولتیں اور مراعات دینے کی ضرورت ہے تاکہ نئے ٹیکس دہندگان کا بھی اعتماد بحال ہو۔ بعدازاں ڈاکٹر آفتاب امام نے کہا کہ ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہمارا اولین ہدف ہے تاہم اس سلسلے میں ادارے کے اندر بھی اصلاحات کی جا رہی ہیں۔
Load Next Story