دوست تو بہت ہیں لیکن ہر ایک کے ساتھ جسمانی تعلق قائم نہیں کرتی وینا ملک

بہت حساس ہوں اگر کسی سے دوستی کرتی ہوں تو اس کی فطرت کو سمجھنے میں 6 ماہ لگاتی ہوں پھر معاملہ آگے بڑھتا ہے، وینا ملک

ایسے مرد بالکل پسند نہیں جو خواتین کی جاسوسی اور ان پر اپنا تسلط قائم کرنے کی کوشش کرتے ہیں،وینا ملک فوٹو : فائل

KARACHI:
پاکستان کی بے باک اداکارہ وینا ملک کا کہنا ہے کہ ان کے کئی مرد دوست ہیں لیکن ان کا ہر ایک کے ساتھ تعلق نہیں۔


بھارتی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں وینا ملک کا کہنا تھا کہ وہ بہت سادہ سی لڑکی ہیں جو ہر کو عزت دینے پر یقین رکھتی ہے اور دوسروں سے بھی عزت ہی چاہتی ہیں، ان کی زندگی میں بہت سے مرد دوست آئے اور اب بھی ان کے کئی دوست ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ ہر ایک کے ساتھ تعلق قائم کئے ہوئے ہیں، اس معاملے میں بہت حساس ہون اگر کسی سے دوستی کرتی ہیں تو اس کی فطرت کو سمجھنے میں 6 ماہ لگاتی ہوں۔ اس کے بعد ہی معاملہ بوس وکنار تک پہنچتا ہے، اس کے بعد بھی وہ اس سے دوری ہی رکھتی ہیں۔

وینا ملک کا کہنا تھا کہ وہ کسی سے بھی دوستی کرتے وقت اس میں ایمانداری اور وفاداری دیکھتی ہیں، کیونکہ یہی دو خوبیاں انسان کو انسان بناتی ہیں، انہیں وہ مرد بالکل پسند نہیں جو خواتین کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لے ان کی جاسوسی کرتے اور ان کی زندگیوں پراپنا تسلط قائم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
Load Next Story