محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا یوم عاشور15 نومبر کو ہوگا مرکزی رویت ہلال کمیٹی
مرکزی روہت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں کراچی میں ہوا
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ملک بھر میں کہیں بھی محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا لیٰذا یکم محرم 6 نومبر بروز بدھ اوریوم عاشور 15 نومبر کو ہوگا۔
محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی روہت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں کراچی میں ہوا جس میں مرکزی کمیٹی اور کراچی کی زونل کمیٹی کے ارکان کے علاوہ ماہرین فلکیات اور محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک ہوئے، اس کے علاوہ وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں زونل کمیٹیوں کے بھی الگ الگ اجلاس ہوئے۔ ملک میں بالائی علاقوں میں موسم ابر آلود ہونے کی وجہ سے چاند نہیں دیکھا جاسکا اس کے علاوہ کسی بھی علاقے میں رویت ہلال کی شہادت موصول نہیں ہوئی جبکہ کراچی سمیت ملک کے جنوبی علاقوں میں بھی چاند نہیں دیکھا جاسکا۔
مرکزی اور زونل کمیٹیوں کے درمیان باہمی صلاح و مشورے کے بعد مفتی منیب الرحمان نے محرم الحرام کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا جس کے باعث اب نیا ہجری سال بدھ سے شروع ہوگا جبکہ یوم عاشور 15 نومبر کو ہوگا