پشاور کے علاقے خالد ٹاؤن میں دھماکے میں بچی جاں بحق 7 افراد زخمی
موقع پر موجود عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد ٹرانسفارمر کے نیچے نصب کیا گیا تھا۔
پشاور میں یکہ توت کے علاقے خالد ٹاؤن میں گرلز پرائمری اسکول کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق جب کہ 2 بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے سے نزدیک واقع عمارتوں اور گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے، امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر دھماکے میں زخمی ہوئے افراد کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا جہاں ان کا علاج جاری ہے، دھماکے کے بعد لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
دھماکے کے بعد پولیس کی ٹيموں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے، موقع پر موجود عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ دھماکا خیز مواد ٹرانسفارمر کے نیچے نصب کیا گیا تھا۔