وزیراعظم کے دورہ کراچی کی اطلاع نہیں دی جاتیوزیراعلیٰ سندھ
وزیراعظم 27 دسمبر کو کراچی آ رہے ہیں لیکن راولپنڈی جلسہ کے باعث میری موجودگی ممکن نہیں، مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ انہیں وزیراعظم کے دورہ کراچی کی اطلاع نہیں دی جاتی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ مزارِ قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا طویل اجلاس ہوا جس میں بہت سی مثبت باتیں ہوئیں، وزیراعظم کے ساتھ کافی مسائل پرطویل گفتگو ہوئی، ملک کو آج اتحاد کی ضرورت ہے۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ میٹنگز کا سلسلہ جاری رکھیں گے، وزیراعظم 27 دسمبر کو کراچی آ رہے ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ دورہ کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کے خواہشمند ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم کے اس دورے کی اطلاع نہیں، وہ جب کراچی کا دورہ کرتے ہیں تو مجھے اطلاع نہیں دی جاتی، حالانکہ طریقہ کار یہی ہے کہ مجھے اس کی باقاعدہ اطلاع دی جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ 27دسمبر کو کراچی میں میری موجودگی ممکن نہیں، پیپلزپارٹی 27 دسمبر کو راولپنڈی میں جلسہ کر رہی ہے، وزیراعظم کو آگاہ کر دوں گا ہم 27 دسمبر کو بینظیر بھٹو کی برسی منا رہے ہیں۔