اسلامی بینکاری اثاثے900 ارب روپے تک پہنچ گئے
برانچزکی تعداد1100،مجموعی بینکاری میں حصہ10فیصدہوگیا، احمدعلی صدیقی
اسلامی بینکاری گزشتہ 10سالوں میں نمایاں ترقی کرتے ہوئے مجموعی طور پر بینکاری نظام کا 10فیصدہوگئی ہے جبکہ اس کے اثاثے 900 ارب اوربرانچوں کی تعداد1100ہوگئی ہے۔
ان خیالات کا اظہارمیزان بینک کے ہیڈ آف پراڈکٹ ڈیولپمنٹ اینڈشریعہ کمپلائنس احمدعلی صدیقی اوروائس پریزیڈنٹ فرحان الحق عثمانی پراڈکٹ ڈیولپمنٹ اینڈشریعہ کمپلائنس نے اسلامی بینکاری نظام میں ملازمتوں کے مواقع اوراسلامی بینکاری نظام سے متعلق ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرماہرین نے بتایا کہ ملک میں اسلامی بینکاری کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش نظرملک میں اسلامی بینکاری کاشیئر2020تک باآسانی دگنا ہوجائے گا۔
میزان بینک نے اسلامی بینکاری کی ترقی اوراس سے حاصل ہونے مواقع کی آگہی بڑھانے کیلیے ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں بڑی تعدادمیں شرکا نے شرکت کرکے اپنے سوالات کے جواب حاصل کیے۔ ماہرین نے بتایا کہ تجربہ کار اورتربیت یافتہ اسلامی بینکاری پروفیشنلز کیلیے وسیع مواقع موجودہیں،اسلامی بینکاری تیزی سے فروغ پارہی ہے اسلامی بینکاری کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا اندازہ برطانیہ کی جانب سے حال ہی میں سکوک جاری کرنے کے اعلان سے بھی لگایا جاسکتا ہے۔