بابائے قوم کی یوم پیدائش پر شوبز فنکاروں کا خراجِ عقیدت
آپ ہمیں پاکستان کی ترقی کے لئے اپنے نظریات کی روشنی میں کام کرتا دیکھیں گے، شان شاہد
CARACAS:
بابائے قوم قائدِاعظم محمد علی جناحؒ کے 144 ویں یو م پیدائش پر شوبز فنکاروں نے بھی بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
ملک کی دیگر اہم شخصیات کی طرح شوبز سے وابستہ افراد نے بھی قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے افکار کی روشنی میں ملک کو ترقی کی راہوں میں گامزن کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
مہوش حیات
مہوش حیات نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی سالگرہ کے موقع پر اْج ہم مسلمانوں کے ایک علیحدہ ملک کے متعلق ان کی بصیرت کو دوبارہ دیکھتے ہیں جب انہوں نے کہا تھا کہ 'متحدہ ہندوستان کا کوئی منصوبہ کارآمد نہیں رہے گا۔ میرے خیال میں یہ ایک تباہ کن المیے کی وجہ بنے گا'۔ اس سے زیادہ پیش بینی کی بات اور کیا ہوسکتی ہے؟
شان شاہد
اداکار شان شاہد نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ قائد پر ہمیشہ نور اور رحمت کی بارش ہوتی رہے۔ کاش میں آپ کی سالگرہ کے موقع پر پاکستان کا نظریہ بطور تحفہ آپ کو دے سکتا لیکن میں وعدہ کرتا ہوں کہ آپ مجھے پاکستان کی ترقی کے لئے اپنے بتائے ہوئے نظریات کی روشنی میں کام کرتا دیکھیں گے۔
ماہرہ خان
اداکارہ ماہرہ خان کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ کوئی بھی قوم اس وقت تک عظمت کی بلندیوں تک نہیں پہنچ سکتی۔ جب تک اس کی خواتین مردوں کے شانہ بشانہ نہیں آجاتیں، محمد علی جناح زندہ باد۔
ہمایوں سعید
ہمایوں سعید نے بابائے قوم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے محبوب قائدِ اعظم محمد علی جناح کو ان کی سالگرہ پر ان کی بصیرت اور عظیم رہنما کے حوالے سے یاد رکھیے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم ایمان اور تنظیم کے ساتھ متحد ہوکر پاکستان کے لیے کام کرسکیں ، جیسا کہ خود وہ چاہتے تھے۔