چیئرمین نیب کا رنگ روڈ لاہور میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا حکم

عدالت کے احکامات کی روشنی میں پشاور بی آر ٹی کے خلاف انکوائری کو آگے بڑھائیں گے، چیئرمین نیب

چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب لاہور کو رنگ روڈ کی تعمیر میں 62 ارب روپے لاگت کی انکوائری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔فوٹو:فائل

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاویداقبال نے لاہور رنگ روڈ کی تعمیر میں بدعنوانی کانوٹس لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاویداقبال نے لاہور رنگ روڈ کی تعمیر میں بدعنوانی کا نوٹس لے لیا ہے اور چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب لاہور کو رنگ روڈ کی تعمیر میں 62 ارب روپے لاگت کی انکوائری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔


چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ بی آرٹی پشاور کا منصوبہ عدالت میں زیرسماعت ہے، اور کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے، عدالت کے احکامات کی روشنی میں نیب پشاور بی آر ٹی کے خلاف انکوائری کو آگے بڑھائے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: لاہور رنگ روڈ میں59 ارب کی بے ضابطگیاں

واضح رہے کہ سابق وزیراعلی شہباز شریف کے دور میں ایک اور بڑے منصوبے لاہور رنگ روڈ میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے اور اس حوالے سے اسپیشل آڈٹ رپورٹ تیار کر لی گئی ہے جس کے مطابق سول ورک، زمین کی خریداری، فنانشل مینجمنٹ اور ٹھیکہ دینے میں59 ارب 39کروڑ 94 لاکھ روپے سے زائد کی بے ضابطگیاں ہوئیں، جب کہ زمین کی خریداری میں 15 ارب 51 کروڑ، زائد قیمتوں کی مد میں 4 ارب 36 کروڑ کی بے ضابطگیاں شامل ہیں۔
Load Next Story